سابق آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے کا معاملہ،تین افسران گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کاٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ریجنل ٹیکس آفس لاہورکے تین افسران کو گرفتار کرلیا، ایف آئی ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں دو سپریٹنڈنٹس ایک اپر ڈویژن کلرک شامل ہے،سپریٹنڈنٹ ارشد قریشی،سپریٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف گرفتار ملزمان میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق تینوں افسران محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کئے گئے،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،دس سے زائد کمپیوٹرز قبضہ میں لے لئے ہیں،جبکہ موبائل فونز،کمپیوٹرز فرانزک کے لئے بجھوا دیئے گئے، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلی سطحی تفتیشی ٹیم تفتیش کر رہی ہے،ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔