اسمعیل انڈسٹریز اور ایس اے پی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

بدھ 21 دسمبر 2022ء

اسمعیل انڈسٹریز نے ڈیجیٹل تبدیلی کےلئے ایس اے پی سے معاہدہ کر لیا اسمعیل انڈسٹریز اور ایس اے پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اسمعیل انڈسٹریز کے تمام آپریشنز میں کاروباری افعال کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا اسماعیل انڈسٹریز ایک خاندانی کاروبار ہے، جسے مکمل ڈیجیٹائزیشن کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، نئے معاہدے کے تحت ایس اے پی اسمعیل انڈسٹریز کو توسیعی منصوبوں کے تحت یو اے ای اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا،جبکہ چھ مختلف اقسام کے کاروبار کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور کم سے کم وقت میں رپورٹنگ کے معاملے میں آسانی بھی فراہم کی جائے گی ڈائریکٹر اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ، سی ای او بسکونی، اسنیک سٹی اور اسماعیل گلوبل ٹریڈنگ ایل ایل سی حامد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا یہ اقدام اسماعیل انڈسٹریز کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی