اسلام آباد ایئرپورٹ سے بغیر ٹیکس قیمتی فونز کلیئر کرانے کا سکینڈل،مقدمات درج

جمعه 16 دسمبر 2022ء

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو سیکشن سے ڈیوٹی ٹیکس قیمتی موبائل فونز کلیئر کروانے کا معاملہ،کسٹم افسران اور درآمد کنندہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق کسٹم اے ایف یو امپورٹ سیکشن کی طرف سے کسٹم ایکٹ انیس سو انہتر کے تحت انسپکٹڑ کسٹم اے ایف یو امپورٹ کی مدعیت میں درج کئے گئے،جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجموعی طور پر پانچ ہزار سو دو سو سولہ قیمتی سمارٹ فون ایئرپورٹ سے ٹیکس کے بغیر کلکیئر کراکے قومی خزانہ کو سات کروڑ انہتر لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا،ملزمان نے قبضہ میں لئے گئے آٹھ ہزار دو سو نناوےموبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی کسٹم ریکارڈ سے ضائع کئے،مقدمات کے مطابق ملزمان نے گیارہ ہزار سات سو تراسی فون امپورٹ کئے،ڈیوٹی ٹیکس صرف چھ ہزار دو سو ایک کا ادا کیا گیا بقیہ پانچ ہزار پانچ سو چھہترموبائل فونز ٹیکس ادا کئے بغیر کلیئر کروائے گئے درج کئے گئے مقدمات کے مطابق ملزمان نے ٹیکس بغیر کلیئر کروائے موبائلز کا پی ٹی اے سے سرٹیفیکیٹ آف کمپلائنس بھی حاصل کرلیا،مقدمات ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد کی کنٹراونشن رپورٹ کی بنیاد پر درج ہوئے،مقدمات میں میسرز پاک چائنا ٹریڈرزاسلام آباد،الحمد انٹرپرائزز کراچی کو نامزد کیا گی جبکہ کسٹم کے اسسیمنٹ افسران فائزہ نعیم،ایفان یونس،صائمہ کو نامزد کیا گیا،مقدمات میں پرنسپل آپریشن ضیاء حسن اور ایفان یونس کو بھی ملزم نامزد کیا گیا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات