سالانہ تیس ہزار ڈالر بیرون ملک لیجانے کی حد مقرر،ایف بی آر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا،ایک وزٹ کےلئے پانچ ہزار ڈالر تک لیجانے کی اجازت ہوگی

منگل 13 دسمبر 2022ء

ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اہم اقدام,سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک سے باہر لیجانے پر پابندی عائد،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفیکشن کے مطابق افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی،بیرون ملک وزٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر لیجانے کی اجازت ہو گی، نوٹیفیکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں، 18سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں،جبکہ 18 سال سےکم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے 2 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں،18 سال سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی،افغانستان جانے والے افراد ایک وزٹ پر 1 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں، افغانستان جانے والے افراد سالانہ 6 ہزار ڈالر سے زائد نہیں لے جا سکیں گے، بیرون ملک جانے والے افراد کو سونا، جیولری یا قیمتی دھات سے متعلق ڈیکلریشن دینا ہو گی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا زائد لانے پر بھی ڈیکلریشن دینا ہو گا




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا