بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا غلط استعمال کیا گیا،چیئرمین نیپرا

بدھ 07 دسمبر 2022ء

پاور سیکٹر کو بہتر اور پائیدار بنانے لیئے ہر کوئی ہمارا راستہ بند کرنے کی کوشش میں ہے،بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا بہت غلط استعمال ہواجبکہ کارکردگی سے سب نالاں ہین،چئیر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کے کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید یا نئے لائسنز کے حوالے سے سماعت میں سخت ریمارکس اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کو نئے لائسنسز دینے یا صرف تجدید کرنے کے معاملے پر چئیر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی،، چئیرمین نیپرا نے کہا بجلی کمپنیوں کو بعض مخصوص سہولیات حاصل ہیں, بجلی کمپنیاں ہمیں یہ بات لکھ کردیں کہ کمپنیاں لائسنس کی تجدید کی صورت میں مخصوص سہولیات کلیم نہیں کریں گی یا ایک آپشن یہ ہے کہ کمپنی کا لائسنس ختم ہو وہ نئے لائسنس کے لئے اپلائی کریں جس پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نمائندے نے مطالبہ کیا کہ لائسنس کو موجودہ شکل میں ہی توسیع دے دی جائے، تحریری طور یقین دہانی کرانا ممکن نہیں ہوگا، بجلی کی فروخت کےحوالے سے معاملات عدالت میں جاچکے ہیں۔چئیرمین نیپرا نے کہا ہمیں پاور سیکٹر کو بہتر اور پائیدار بنانے کا ہدف دیا گیا ہے، پاور سیکٹر میں موٹروے بنانے کی کوشش کررہے جسکے لیئے ہر کوئی ہمارا راستہ بند کرنے کی کوشش کررہا ہے، بجلی کمپنیاں کہہ رہی ہیں جہاں انکا نیٹ ورک ہے وہاں کوئی نہ آئے، نمائندہ ڈسکوز نے کہا ملک کا بجلی تقسیم کا نظام بغیر قانون کے چل رہا ہے،ڈسکوز کے بجلی کی تقسیم کے لائسنسز ختم ہوچکے ہیں، نیپرا کہہ دے کہ ان شرائط پر ڈسکوز کے لائسنسز کی تجدید کررہے،چئیرمین نیپرا نے کہا بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا بہت غلط استعمال ہوا انکی کاکردگی سے سب بہت نالاں ہیں،کمپنیاں اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوں گی جب تک کوئی تھریٹ نہیں ہوگا، اتھارٹی نے سماعت مکمل کر لی تفصیلات فیصلے کی صورت میں بعد میں جاری کی جائیں گی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔