مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،روسی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا،مصدق ملک

منگل 06 دسمبر 2022ء

وزیر مملکت مصدق ملک کہتے ہیں ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں،روسی وفد بیس جنوری تک پاکستان آئے گا اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مالیاتی ایمرجنسی نہیں لگ رہی نہ کوئی ایسی تجویز زیر غور ہے،پاکستان نے حال ہی میں سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں،پاکستان نے نہ ماضی میں ڈیفالٹ کیا نہ اب کرے گا ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کا وفد بیس جنوری تک پاکستان آئے گا اور روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے امریکی پابندیوں کا سامنا بھی نہیں ہو گا،پاکستان تحریک انصاف روس سے سستے خام تیل کی صرف باتیں کرتی رہی،موجودہ حکومت نے جو بات چیت میں پیش رفت کی ہے اسکا ریکارڈ موجود ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا