روس پاکستان کو سستا خام تیل فراہم کرے گا،دورہ کامیاب رہا،وزیر مملکت مصدق ملک

پیر 05 دسمبر 2022ء

روس پاکستان کو سستے نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا،وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کر دی،بولے دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس ہمیں رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی سستی قیمت پر دے گا۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا گزشتہ برس دنیا گرین انرجی کی طرف گئی، دنیا نے ایسے میں ایل این جی کا بڑا حصہ خرید لیا، روس کے پاس ابھی ایل این جی موجود نہیں ہے لیکن روس میں نجی کمپنیوں سے ایل این جی کیلیے بات چیت شروع ہوگئی ہے مصدق ملک نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے پلانٹ لگا رہی ہےروس کے نئے پلانٹس سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا حکم ہے کہ ملک کو زراعت میں خودکفیل کرنے کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں، کارخانوں کی چمنیوں سے ہر وقت دھواں نکلنا چاہیے اس سے روزگار ملتا ہے، ملک کی معیشت کو 7 فیصد تک آگے بڑھانا ہو گا۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار