ایس ای سی پی نے پی آئی اے کےلئے سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

پیر 06 مئی 2024ء

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے) اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان اسکیم آف ایرنج منٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پی آئی اے کی تنظیم نو کے لئے ، مجوزہ اسکیم میں کمپنی کے ہوابازی کے بنیادی کاروبار کو اس کی دیگر سرگرمیوں سے قانونی طور پر الگ کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ہوابازی کے علاوہ دیگر امور و سرگرمیوں کو پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکیم کی منظوری کے بعد، ہولڈنگ کمپنی کو پی آئی اے میں 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کا مالک بنانے اور ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پی آئی اے کے کوالیفائنگ شیئر ہولڈرز کو شیئرز جاری اور الاٹ کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ واضح رہے، کہ سال کے شروع میں، وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی ۔ کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن، پی آئی اے اور ہولڈ نگ کمپنی کو کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے ضروری کارپوریٹ اور ریگولیٹری اقدامات مکمل کریں۔ گزشتہ ماہ پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز اور قرض دہندگان نے بھی اسکیم کی منظوری دے دی تھی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟