فلور،سیڈ اور فیڈ ملز نے گندم کی خریداری شروع کر دی

جمعرات 02 مئی 2024ء

گندم خریداری کی اوپن پالیسی سے فایدہ اٹھانے کا فیصلہ،فلور ملز، سیڈ اور فیڈ ملز نے گندم کی خریداری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فلور ملز نے 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھا ہے جبکہ فیڈ ملز 10 لاکھ ٹن اور سیڈ ملز نے 6 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال حکومت کی طرف سے اوپن پالیسی کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔اور پہلی بار حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کھل کر گندم خرید رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 فیصد سے کم نمی والی گندم کا ریٹ 3350 ہے، 20 فیصد تک نمی والی گندم کا ریٹ 3000 روپے من کے قریب ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور