مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے رہا،وزارت خزانہ

بدھ 01 مئی 2024ء

رواں مالی سال ،نو ماہ کے دوران 2024ء تک بجٹ خسارہ 3902 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ کہ جانب سے جاری فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا، نو ماہ کے دوران کل آمدن 9780 ارب روپے اور کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی، اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی، جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی