ایل پی جی کی قیمتوں میں گیارہ روپے اناسی پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکشن جاری

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی کے نرخ بھی بڑھنے لگے اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ایل پی جی گیارہ روپے اناسی پیسے فی کلو مزید مہنگی کی گئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار تو ایل پی جی مہنگی اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا رواں ماہ کیلئے قیمت میں گیارہ روہے اناسی پیسے کا اضافہ کر دیاایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 139 روپے 13 پیسےمہنگا ہوگیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نےدسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ نومبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 13 پیسے مقرر تھی اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کیلئے کمرشل سیلنڈر 535 روپے مہنگا اور نئی قیمت 9ہزار804روپے مقرر کی گئی ہے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟