بجلی مہنگی ہونے کی درخواست مسترد،نیپرا نے نرخوں میں بتیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

منگل 29 نومبر 2022ء

نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی صارفین کوآئندہ ماہ تین ارب تیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کی مد میں دائردرخِواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایاکہ اکتوبرمیں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا صرف ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا، نیپرا حکام نے بتایاکہ تین سال میں طلب کے مقابلے میں کم ایل این جی فراہم کرنے سے صارفین پر چالیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا، چیئرمین نیپرا نے کہاکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں زیادہ ہیں اور خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے اس وقت ملک میں ڈالر ہی نہیں اتھارٹی نے سماعت کے بعد بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی مںظوری دے دی تاہم لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اسکا اطلاق نہِیں ہوگا نیپرا اتھارٹی بعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے