حکومت اور شوگر ملز مالکان تنازعہ،پنجاب میں گنے کی کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا

جمعه 25 نومبر 2022ء

پنجاب میں شوگر ملز مالکان تقسیم ہو گئے جس کے باعث کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان اور وفاقی حکومت کے درمیان چینی ایکسپورٹ کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث پنجاب میں گنےکی کرشنگ کا آج باقاعدہ آغاز نہ ہو سکا۔ پنجاب حکومت نے آج سےکرشنگ شروع کرنےکا اعلان کر رکھا ہے اور کسان گنے کی فصل تیار کر کے کرشنگ کے انتظار میں ہیں، تاخیر سےکسانوں کا شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔ ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز مالکان نے گنےکی خریداری سے انکار کر دیا اور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے گی تو کرشنگ شروع کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان کین ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، شوگر ملز مالکان چینی کی قیمت میں 15 روپے کلو فوری اضافہ بھی چاہتے ہیں




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف