سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

اتوار 19 نومبر 2023ء

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ،سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6.898 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھجوایا، رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا ہے۔ اسی طرح آر ڈی اے کے ذریعہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 کے بعد سے لے کراب تک نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 412ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام