تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش،سمندر میں 24 بلاکس کہ نشاندھی کر لی،وزیر توانائی

منگل 07 نومبر 2023ء

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے 24 بلاکس کی نشاندہی کرلی گئی۔نگران وزیر توانائی محمد علی کہتے ہیں نومبر میں ان بلاکس کی نیلامی کر دی جائے گی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کےلئے سمندر میں 24 مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے اورنومبر میں بلاکس کی نیلامی کر دی جائے گی۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ٹائٹ گیس پالیسی حتمی مراحل میں ہے، تیل و گیس میں زیادہ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی تحفظ پر کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ملک میں توانائی کی بہتری کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ متبادل توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کےلئے بھی کام جاری ہے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟