معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات زر 6.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء

مثبت اقتصادی پالیسیوں کے زرمبادلہ اور روزگار پر اثرات ، گزشتہ چند مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر کا اضافہ ، روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں، غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ،، حکومتی اور عسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت مثبت ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، گزشتہ چند مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کل 7.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ (RDA) کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں، مالی سال 2023-24 کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 72.7 ملین ڈالر تک تھی، حال ہی میں چینی سرمایہ کاری کے بعد کْل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے، بینک ڈپازٹس کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہمات کے باوجود، ستمبر 2023 میں بینکوں کے پاس رکھے گئے ڈپازٹس 15.33 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 26.32 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، یاد رہے بینک ڈپازٹس ستمبر 2022 میں 22.82 ٹریلین روپے تک محدود تھے، دوسری جانب افراط زر (CPI) ستمبر کی 31.4 فیصد سے کم ہو کر اکتوبر میں 26.4 فیصد رہنے کی توقع ہے، پاکستان کاربن ٹریڈنگ (CT) کے تحت حال ہی میں سندھ کی ساحلی پٹی میں ایک پروجیکٹ سے 40ملین ڈالرز کا سرمایہ اور 21 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں، جس سے 49 ہزار کی آبادی کو روزگار ملا،،




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟