رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی،پاکستان کو 3.52 ارب ڈالرز کے بیرونی فنڈز ملے

منگل 17 اکتوبر 2023ء

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو 3.52ارب ڈالر کے بیرونی فنڈز ملے،اقتصادی امور ڈویژن نے رپورٹ جاری کردی اقتصادی ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملنے والی فنڈنگ میں 3.49ارب ڈالر قرض اور 34ملین گرانٹ ہے ،رپورٹ کے مطابق بیرونی فنڈنگ میں 2.65ارب ڈالر بجٹ سپورٹ اور874ملین پراجیکٹ امداد کے طور پر ملے، اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق گذشتہ سال ای عرصے میں 2.234ارب ڈالر کے فنڈز ملے تھے،اور اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کر بیرونی فنڈنگ میں 58فی صد اضافہ ہوا،پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فورا بعد 2.89ارب ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.2ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے،اگست کے مہینے میں پاکستان 321ملین ڈالر کی بیرونہ فنڈنگ ہوئی،گذشتہ سال ستمبر میں 316 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی تھی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہوئے۔چین سے 508ملین اور 490.5 ملین ڈالر مخلتف اداروں سے موصول ہوئے۔ جبکہ باہمی قرض کے طور پر 324.5ملین ڈالر موصول ہوئے۔اورنیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 204.5ملین ڈالر موصول ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 17.62ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام