بیمہ کے شعبے میں 14.5 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی،ایس ای سی پی

پیر 02 اکتوبر 2023ء

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ،بیمہ کے شعبے میں 14 فیصد سے زائد گروتھ ریکارڈ کی گئی ایس ای سی پی انشورنس انڈسٹری کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں لائف انشورنس کا بیمہ کے سیکٹر کے مجموعی پریمیم کا 68 فیصد ہے جبکہ نان لائف سیکٹر کا حصہ 32 فیصد ہے۔ سال 2022 میں، بیمہ انڈسٹری کے کل اثاثوں کا حجم 2,114 ارب روپے سے بڑھ کے 2,421 ارب روپے ہو گیا جو کہ بیمہ کے شعبے میں 14.5فیصد گروتھ کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری کا مجموعی پریمیم 28 فیصد اضافے کے ساتھ 553 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی پرمئیم سال 2021 میں 432 ارب روپے تھا ۔ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو کلیم کی ادائیگیوں میں بھی 26 فیصد اضافہ ہوا ۔ سال 2021 میں 218 ارب روپے کے کلیم ادا کئے گئے جبکہ اس سال ادا کئے گئے انشورنس کلیم کا حجم 276 ارب روپے ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی