ایل پی جی کی قیمتوں میں 38 روپے 97 پیسے فی کلو کا بڑا اضافہ |
|
جمعه 01 ستمبر 2023ء | |
اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ایل پی جی کی قیمت اڑتیس روپے ستانوے پیسے فی کلو بڑھا دی گئی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی 38 روپے97 پیسےمہنگی ہوگئیہے جس پر فوری عملدرآمد ہو گا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 2 ہزار 833 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔جبکہ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے |