فلورائیٹ کی تلاش،بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان معاہدہ |
|
جمعرات 31 اگست 2023ء | |
بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان قیمتی فلورائیٹ کے تلاش کے لئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت اور نجی مائننگ کمپنی کے درمیان بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فلورائیٹ کی تلاش کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ، معاہدے کے تحت منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی، سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہوگا۔ معاہدے کے تحت بلوچستان منرل ریسورسز لیمیٹڈ اور نجی مائننگ کمپنی ضلع لورالائی کے علاقے میختر میں فلورائیٹ کے ذخائر مشترکہ طور پر تلاش کریں گی ، منصوبے سے سالانہ 50 ہزار ٹن فلورائیٹ حاصل ہوگا جسے اسٹیل اوردیگر اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا، منصوبے سے بلوچستان حکومت کو 5 فیصد حصہ ملے گا۔ محکمہ معدنیات بلوچستان کے مطابق فلورائیٹ کوخام مال کی بجائے ایک فارمیٹ میں بر آمد کیا جائے گا، مٹیریلائزیشن کے لئے فیکٹری ضلع حب میں لگے گی، اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا حکام کے مطابق متعلقہ علاقے میں فلورائیڈ کے16 لاکھ ٹن ذخائر کی موجود ہیں، ابتدائی طور پر سروے کا کام جاری ہے۔ |