سعودی عرب پاکستان میں چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کےلئے تیار

جمعه 04  اگست 2023ء

چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کےلئے تیار،چوبیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اب تک چین کے سی پیک منصوبوں کے بعد کسی بھی دوست ملک کی پاکستان کی تاریخ کی دوسری بڑی سرمایہ کاری ہوگی رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے چوبیس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت،معدنیات اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں واضح رہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے کےلئے بھی سعودی عرب نے دو ارب ڈالر فراہم کئے ہیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم