نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں چار روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،سمری وفاقی حکومت کو ارسال

جمعه 14 جولائی 2023ء

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے سے فی یونٹ بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے ہوجائے گا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 24-2023 کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے مقرر تھا۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھنےکی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کپسیٹی ادائیگیاں بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجوہات ہیں۔ نیپرا کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے متعلق نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سےبڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔ بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً 45 روپے کا ہے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار