وزارت خزانہ نے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کردیا

جمعرات 06 جولائی 2023ء

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔ یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن بھی 10 ہزار روپے کردی گئی ہے، پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور پنشنرز کو پہلی ادائیگی اگست میں کی جائے گی




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم