امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 05 جولائی 2023ء

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکہ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور معیشت کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ معزز سفیر نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے حکومت کی امریکا کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے