این ایل سی نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک بر آمدی سامان کی ترسیل شروع کر دی

پیر 12 جون 2023ء

نیشنل لاجسٹکس سیل کی طرف سے سنٹرل ایشیائی ریوستوں تک بر آمدی سامان کی کامیاب ترسیل علاقائی رابطوں کو بڑھا کر وسطی ایشیا میں نئی منڈیوں کو تلاش کرنے کی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے،دیگر ذرائع کی بہ نسبت انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی آئی آر) کے نظام سے ٹرانزٹ کے وقت میں 70-80 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے،کراچی، لاہور، فیصل آباد اور پشاور سے تجارتی سامان لے جانے والے 40 فٹ کنٹینرز سے لدے این ایل سی کے آٹھ ٹرکوں کے قافلے نے تاشقند (ازبکستان)، الماتے اور آستانہ (قازقستان) کا سفر شروع کیا تھا، ٹرکوں نے کراچی سے الماتے اور آستانہ تک بالترتیب 3800 اور 4600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، اسی طرح کراچی سے تاشقند تک 3000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا، واپسی پر یہ گاڑیاں درآمدی کارگو لے کر پاکستان پہنچیں گی وسطی ایشیا میں این ایل سی کے ٹی آئی آر آپریشنز سرحدوں پر ٹرکوں کے تبادلے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے، ون ونڈو حل فراہم کرتے ہیں،جو برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتاہے، جس سے متعدد پیچیدگیوں اور سرحدی دستاویزات کے عمل کو آسان بنا کر کاروبار کرنے کی لاگت کو نمایاں طور پر کمی واقع ہوتی ہے، مزید برآں، یہ ٹرانزٹ ٹائم کو کم کرنے کے ساتھ ڈیمریج چارجز کو ختم اور سرحد پار تجارت سے وابستہ عمومی مسائل کو دور کرتا ہے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کے تحت پہلی بار پاکستانی ٹرک قازقستان میں داخل ہوئے، دونوں ممالک کے مابین اس معاہدہ پر 1995 میں دستخط ہوئے جس کا عملی نفاذ اس سال ممکن ہوابین الاقوامی روڈ یونین، قازقستان میں پاکستانی سفارتخانے اور تینوں ممالک کی کاروباری برادری نےبذریعہ زمینی راستے سامان کی ترسیل کوخوش آیند قرار دیتے ہوئے این ایل سی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، مال برداری کے لئے ٹی آئی آر کے استعمال سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی کیونکہ نقل و حمل کے اخراجات کی ادائیگی پاکستانی کرنسی میں ہوتی ہے،اس نظام کے نفاذ سے لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر