ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ اکسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بدھ 31 مئی 2023ء

بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیصل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں اتھارٹی نے کہ، نیپرا اتھارٹی نے درخواست میں موجود ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد ایک روپیہ اکسٹھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ،نیپرا اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ایک روپیہ اکسٹھ پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم اضافے کااطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا اورنیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اپریل میں پانی سے 10.23 فیصد کوئلے سے 16.06 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی جبکہ درآمدی کوئلے سے 12.08فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدااکی گئی نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا