نویں جائزہ اجلاس کی کامیابی کےلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ درکار ہوگی، آئی ایم ایف

جمعه 12 مئی 2023ء

واشنگٹن میں آئی ایم ایف ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سےطے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے،پاکستانی حکام کےساتھ قرض پروگرام کی بحالی کےلیےمسلسل کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کے لیے ادائیگیوں کی ضرورت ہے،اس حوالے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔