کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور دورانیے میں کمی کی جائے،عاطف جمیل بٹ

پیر 08 مئی 2023ء

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے راہنماء عاطف جمیل بٹ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں ڈیمیڈ رینٹل انکم ٹیکس ختم کیا جائے، کیپٹل گین ٹیکس کا دورانیہ اور شرح میں کمی، فائلر پر ٹیکس ایک فیصد اور نان فائلرز پر تین فیصد کیا جائے. اس حوالے سے اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کا ایک وفد بہت جلد وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کر کے ملکی معیشت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے اپنی بجٹ تجاویز پیش کرے گا۔ عاطف جمیل بٹ نے مزید کہا کہ درآمدی ڈیوٹی زیادہ ہونے اور ایل سیز بند ہونے کیوجہ سے تعمیراتی انڈسٹری کا کام ٹھپ ہوگیا ہے جو ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو مراعات اور ٹیکسز میں ریلیف دیئے جانے سے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی روانی کیلئے تعمیراتی انڈسٹری سے متعلق درآمدی اشیاء پر امپورٹ ڈیوٹی کم کی جائے تاکہ لوگوں کو گھر بنانے میں آسانی ہو اور ایل سیز کھولی جائیں تاکہ پراجیکٹس کی فنشنگ ممکن ہو سکے.




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔