ایس اے پی اور امتیاز سپر سٹور کے درمیان معاہدہ

پیر 17 اپریل 2023ء

ایس اے پی اور امتیاز سپر سٹور کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب میں ایس اے پی (SAP) پاکستان، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں میں ایس اے پی کی جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیرز کی بدولت بہتر اور بروقت خد مات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان کے جن سرکاری اداروں میں ایس اے پی کے سافٹ وئیرز پر کام ہو رہا ہے ان کی عوامی خدمات کی فراہمی اور خدمات کے معیار میں بڑی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امتیاز سٹورز اور ایس اے پی کے اشتراک کے حوالے سے ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ریٹیل اور FMCG انڈسٹری میں SAP Success Factors کی ایک اہم کامیابی ہے۔ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سپر اسٹور چین سے اشتراک ہمارے لیے ایک سنگ میل ہے۔ ثاقب احمد کا کہنا تھا SAP کا مقصد اپنے صارفین کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔ امتیاز سپر مارکیٹ پاکستان کی اولین مقامی ریٹیل سٹورز کی چین ہے جس نے ایک چھوٹی کارنر دکان سے کاروبار کا آغاز کیا اور آج پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل چین سٹور بن چکی ہے۔ امتیاز سپر مارکیٹ کے ماہانہ 8 لاکھ صارفین ہیں، جبکہ اس ادارے کے ملک میں چودہ ہزار ملازمین کے ساتھ 26 سٹورز کام کر رہے ہیں۔ امتیاز سپر مارکیٹ نے پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی ریٹیل چین کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ امتیاز سپر مارکیٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر (سی آئی او) اشعر زاہد کا کہنا ہے کہSAP کے ون اسٹاپ سلوشن نے بچت اسکیموں کے ذریعے صارفین کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے اورغلطی سے پاک خدمات کے ساتھ سروسز کا معیار بڑھانے میں مدد دی ہے، جس سے چھبیس اسٹور ایک مربوط انوینٹری، پے رول ، شیلفنگ اور کوالٹی چیک کے خودکار الرٹ سسٹم سے جڑ گئے ہیں۔ جرمن فرم ایس اے پی اور امتیاز سپر مارکیٹ کے معاہدے کے مطابق (SAP)، ایک ون اسٹاپ سلوشن فراہم کر رہا ہے جو بنیادی ماڈیولز جیسے فنانس، لاگت، میٹریل مینجمنٹ اور سیلز کا احاطہ کرے گا، بلکہ ریٹیل مینجمنٹ کے لیے خصوصی ماڈیول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوانٹ آف سیل (پی او ایس) کے ساتھ مل کر ہمہ جہت حکمت عمی بھی مرتب کرے گا۔ امتیاز سپر اسٹور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے نفاذ کی وجہ پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی سب سے بڑی ریٹیل چین بن گئی ہے۔ سپر مارکیٹ چین عالمی سطح پر بھی توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔ SAP امتیاز سپر مارکیٹ کی علاقائی اور عالمی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایس اے پی (SAP) پاکستان نے بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے والے مکمل سلوشنز فراہم کرکے اپنے صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ڈیجیٹل تبدیلی SAP کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے SAPکی جانب سے کی جانے والی بنیادی تبدیلیوں کو صارفین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار