گوادر ، سو میگاواٹ بجلی کی ایران سے درآمد،ٹرانسمشن لائن کی تعمیر مکمل

پیر 06 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایران سے مزید ایک سو میگا واٹ بجلی کی درآمد کےلئے ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ پولان سے گوادر تک 29 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کے سرکٹ ٹو کی ٹیسٹنگ گزشتہ روز مکمل کی گئی. ٹرانسمیشن لائن کے سرکٹ ون کی ٹیسٹنگ کل سات فروری کو کی جائے گی۔ گوادر کیلئے ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی چند دن میں شروع ہو جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری اور لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی اور اس سے گوادر میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا