فلم پٹھان کا ریلیز ہونے سے قبل ہی ایک سو کروڑ کا بزنس

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

فلم پٹھان نے ریلیز ہونے سے قبل ہی سو کروڑ کا بزنس کر لیا،انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں کے باوجودشاہ رخ خان اور دپیکا پدکون کی فلم پچیس جنوری کو بھارت میں سینما گھروں کی زینت بنے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے،فلم آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوگی پٹھان کے گانوں کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے لیکن ہندو انتہا پسند فلم کے گانے بے شرم رنگ میں دپیکا پدکون اور شاہ رخ خان کے لباس پر ابھی بھی معترض ہیں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے جہاں فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے وہیں ایک ہندو پنڈت کی جانب سے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے اور جن سینما گھروں میں فلم ریلیز ہوگی انہیں نذر آتش کرنے کے حوالے سے بھی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ