اداکاری چھوڑنے کے بعد شاہ رخ خان کیا کریں گے،خود بتا دیا

منگل 20 دسمبر 2022ء

بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ اداکارہ چھوڑنے کے بعد کاروبار کریں گے،کہتے ہیں کورونا کے دوران گھر میں رہا تو کبھی کچن میں کام کیا اور کپڑے بھی دھوئے بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کاروبار کریں گے،شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پٹھان کے نام کیٹرنگ،بازی گرکے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دکان بھی کھول سکتے ہیں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ہ فلموں سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے تاہم کورونا کے باعث یہ بریک طویل ہو گیا لیکن اس دوران انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا اور خود کو فٹ رکھنے کےلئے کبھی کچن میں کام کیا اور کبھی کپڑے بھی دھوئے ۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور