سلمان خان بھی فلم پٹھان کی کاسٹ میں شامل

پیر 19 دسمبر 2022ء

سلمان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم شامل ہیں۔ پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو ریلیز کے بعد سے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فلم پٹھان کا گانا بےشرم رنگ جہاں تنازعات کو شکار ہے وہیں اس فلم کے حوالے سے روز ایک نیا انکشاف ہو رہا ہے اب خبر آئی کہ سلمان خان بھی اس فلم کا حصہ ہیں بالی ووڈ میں سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان ناراضگی کے حوالے سے خبرین ایک عرصے سے میڈیا کی زینت بنتی رہیں لیکں اب دونوں کے حوالے سے خبر ہیں کہ ناراضگی ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں سلمان خان بھی مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے فلم پٹھان کی کاسٹ میں شاہ رخ خان،دپیکا پڈکون کے علاوہ سلمان خان اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعات کا رنگ ہے ،فلم کا گانا بے شرم رنگ جہان سوشل میڈٖیا پر پسند کیا جا رہا ہے وہیں بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے واضح رہے کہ فلم کے گانے بےشرم رنگ میں دپیکا پڈکون کے زعفرانی اور شاہ رخ کے ہرے رنگ کے ملبوسات پر سخت ردعمل دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ فلم میں مناظر کو تبدیل نہ کیا گیا تو فلم کی نمائش نہیں ہونے دینگے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟