ہندو انتہا پسندوں کو شاہ رخ خان کا جواب،جب تک اچھے لوگ ہیں کچھ نہیں ہو گا

جمعه 16 دسمبر 2022ء

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں،شاہ رخ کہتے ہیں جب تک اچھے لوگ موجود ہیں انہیں کچھ نہیں ہوگا شاہ رخ کی کی نئی فلم پٹھان تنازعات کا شکار ہے اور اسکے گانے بےشرم رنگ پر ہندو انتہاپسندوں نے سخت ردعمل دیا ہے،ہندو انتہا پسندوں نے مناظر تبدیل نہ کرنے پر فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی بھی دی ہے، نئی فلم اور کنگ خان کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے شاہ رخ خان کا انتہا پسندوں کو جواب بھی سامنے آگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دنیا جو بھی کرلے ،جب تک اچھے لوگ موجود ہیں مجھے کچھ نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا جس میں ہندو دپیکا کے زعفرانی رنگ کے ملبوسات شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر ہندو انتہا پسندوں نے سخت ردعمل دیا تھا اور فلم کی نمائش پر مدھیہ پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں پابندی کی دھمکی بھی دی تھی۔ واضح رہے کہ بے شرم رنگ گانے کو جتنا ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر گانے کی دھوم مچی ہے اور چار کروڑ کے لگ بھگ لوگ اس گانے کو دیکھ چکے ہیں




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان