بگ بی مشکل میں پھنس گئے،امیتابھ بچن کو دس لاکھ جرمانہ کیوں ہوا؟

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء

بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پڑگئے، گمراہ کن اشتہار کی وجہ سے اداکار پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے بیگ بلین ڈیز سیل پر بننے والے اشتہار کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، اس اشتہار میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو سیل کی نمائش کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی سے اپنی شکایت میں اس اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اشتہار کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کیٹ نے مطالبہ کیا کہ گمراہ کن اشتہارات کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے مطابق کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے اور امیتابھ بچن پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے۔دوسری جانب اس خبر سے متعلق ابھی تک امیتابھ بچن یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟