فلم چندر مکھی2 کی ریلیز ملتوی کیوں ہوئی؟وجہ سامنے آگئی

اتوار 10  ستمبر 2023ء

کنگنا رناوت کی فلم ’چندرمکھی2‘ کی ریلیز ملتوی کیوں کی گئی تفصیلات سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق نامور فلمساز پی واسو کی فلم چندر مکھی ٹو کی ریلیز کیلئے 15 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ،تاہم اب یہ فلم 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اور راگھو لارنس کی فلم کے التوا کی وجوہات تکنیکی بتائی گئی ہیں تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ شاہ رخ کی نئی بلاک بسٹر ’جوان‘ کی بے پناہ کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے پہلے دن ہی 129 کروڑ کا تاریخ ساز بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے اور مزید سنگ میل عبور کرنے کیلئے اس کی پیش قدمی جاری ہے۔ یاد رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی فلم 2005 میں ریلیز ہونے والی ’چندرمکھی‘ کا سیکوئیل ہے جس میں رجنی کانت اور جیوتھیکا نے کام کیا تھا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے