سنی دیول کا بالی ووڈ میں دھماکے دار کم بیک،غدرٹو نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 03  ستمبر 2023ء

ایکشن ہیرو سنی دیول کی بالی ووڈ میں لمبے عرصے بعد دوبارہ دھماکے دار انٹری،غدر ٹو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے،بزنس میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا،پانچ سو کروڑ کا کم وقت میں ہندسہ عبور کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز سنی دیول کی غدر-2 نے اپنے نام کر لیا ہے رپورٹس کے مطابق سنی دیول کی ‘غدر 2′ نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا بزنس کا ہندسہ ریلیز کے 24 ویں روز عبور کر لیا جب کہ اتنا ہی بزنس کرنے میں شاہ رخ خان کی فلم بلاک بسٹر فلم پٹھان کو 28 دن لگے تھے اور باہوبلی نے پانچ سو کروڑ کا ہندسہ 34 ویں روز عبور کیا تھا سنی دیول کی غدر-2 بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ناقدین بھی غدر-2 کی اتنی مقبولیت پر حیران ہیں۔ واضح رہے کہ جس طرح شاہ رخ خان کو فلم پٹھان سے بالی ووڈ میں دوبارہ نئی زندگی ملی تھی۔ اسی طرح سنی دیول کا بھی غدر 2 سے بالی ووڈ میں کم بیک ہوا ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟