امیشا پٹیل نے شاہ رخ خان،سلمان اور سنجے دت کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا،وجہ بتادی

هفته 19  اگست 2023ء

امیشا پٹیل نے شاہ رخ خان،سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا،حقیقت بتادی،مزید کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں اسکی تفصیل بھی سامنے لے آئیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’چلتے چلتے‘ ، سلمان کی ’تیرے نام‘ اور سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ میں کام کی آفرہوئی تھی تاہم دیگر پروجیکٹس میں مصروفیت کے باعث انہوں نے یہ آفرز قبول نہیں کیں امیشا پٹیل کے مطابق ان فلموں میں کام کے لیے انکے پاس وقت نہیں تھا اور یہ آفرز ٹھکرانے پر کوئی افسوس بھی نہیں امیشا پٹیل نے کہا کہ اپنی پہلی ہٹ فلم ’کہو نا پیار ہے کےہیرو ہریتھک روشن کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی منتظر ہوں۔ واضح رہے کہ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی ہٹ فلم ’غدر‘ کا سیکوئل ’غدر 2‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ