محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز چودہ اگست کو ریلیز کی جائے گی

جمعه 04  اگست 2023ء

مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز یومِ آزادی پر ریلیز ہوگی،سیریر تین سیزنز پر مشتمل ہوگی تفصیلات کے مطابق ویب سیریز ’مادرِ ملت‘ میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی بڑھاپے اور سیاسی جدوجہد کے سفر کی مکمل کہانی دکھائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق اور ڈیجیٹل پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ دانیال افضال کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو 15 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی پہلے سیزن میں اداکارہ سندس فرحان فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی جبکہ دوسرے سیزن میں مشہور اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی رپورٹ کے مطابق مادرِ ملت 3 سیزنز پر مشتمل ویب سیریز ہے جس میں قیامِ پاکستان سے قبل برِصغیر میں رونما ہونے والے واقعات، آزادی کی جدوجہد اور قیامِ پاکستان کے بعد کے مناظر عکسبند کئے گئے ہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد