کاجول کو شاہ رخ خان کی کون سی بات نہ مانے کا پچھتاوا ہے؟؟؟؟

بدھ 05 جولائی 2023ء

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ شاہ رُخ خان کے مشورے پر عمل نہیں کر سکیں۔ کاجول کے مطابق ایک مرتبہ شاہ رُخ نے انہیں مشورہ دیا کہ اداکاری کی تکنیک سیکھ لینی چاہیے۔ کاجول کے مطابق وہ شاہ رُخ کی بات سمجھ نہیں پائیں اور سوال کیا کہ وہ کیا ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ہاں! لوگوں کو یہ ٹیکنیک سکھائی جاتی ہے اور آپ کو یہ سیکھنا چاہیے کیونکہ انسان اندر سے سب کچھ نہیں کر سکتا‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھی اداکار کے اس مشورے کو نظر انداز کر دیا تاہم کیرئیر میں ایک ایسا موڑ آیا جب وہ کام کیلئے خود پر بےحد دباؤ ڈال رہی تھیں تب انہیں احساس ہوا کاجول کا کہنا تھا کہ ’میں سب کچھ کر رہی تھی کہ یہ بھی کر دو اور یہ ڈائیلاگ بھی بول دو، سب کچھ میرے اندر سے نکلتا تھا‘۔ کاجول کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھا انہیں شاہ رُخ کے مشورے کو نہ ماننے پر افسوس ہے اور وہ نئی نسل کے آرٹسٹس کو اداکاری کی تکنیک سیکھنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رُخ پہلی مرتبہ 1993 میں فلم بازی گر میں ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد سے بالی ووڈ کی یہ جوڑی مشہور ہوئی دونوں اسٹارز کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام