بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ؟

بدھ 14 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پہلے نمبر پر امیرترین اداکارہ کا اعزاز ایشوریہ رائے بچن کو حاصل ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 824 کروڑ انڈین روپے ہے، شادی کے بعد اگرچہ وہ شوبز میں کم وقت دے رہی ہیں لیکن اسکے باوجود اثاثوں کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں،فہرست میں دوسرانمبر پریانکا چوپڑا کا ہے جنہوں نے امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کی ہے اور وہ بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 577 کروڑ روپے ہے،فہرست میں تیسرا نمبربالی وڈ میں راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون کا ہے جن کی اداکاری کی صلاحیتیں پوری انڈسٹری میں مشہور ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 330 کروڑ روپے ہے،ماضی کی سپرسٹار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں،ان کے اثاثوں کی مالیت 280 کروڑ روپے ہے،فہرست میں پانچویں نمبر پر کترینہ کیف موجود ہیں،کترینہ کیف کو ہندی سینما میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور وہ بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہیں ان کے اثاثوں کی ویلیو 164 کروڑ روپے ہے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔