دنیا کی بااثر ترین شخصیت کاٹائٹل شاہ رخ خان کے نام

بدھ 12 اپریل 2023ء

امریکی میگزین ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کرائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔ شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت کئی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا،شاہ رخ خان کوسینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔ با اثر شخصیات کی فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین دوسرے، ہیلتھ کیئر ورکرز تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن چوتھے اور فٹبالر لائنل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے