ایشوریا اور مادھوری کے حوالے سے نازیبا گفتگو،نیٹ فلیکس کو قانونی نوٹس ارسال

منگل 28 مارچ 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر کئے جانے والے امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں ایشوریا رائے اور مادھوری کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیزگفتگو نشر کی گئ جس پر دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ،اور مطالبہ کیا کہ تضحیک آمیز گفتگو کو پروگرام سے حذف کیا جائے نیٹ فلیکس کےشو کے دوران بھارتی اداکاراؤں کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کرنے پر بھارتی سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے نوٹس میں نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی اداکاراؤں کے حوالے سے کی گئی نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کو پروگرام سے حذف کیا جائے اور اگر نیٹ فلکس نے امریکی پروگرام کی مذکورہ قسط کو انٹرنیٹ سے نہ ہٹایا تو نیٹ فلیکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کہ جائے گی واضح رہے کہ امریکی پروگرام میں مادھوری اور ایشوریا کا تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے موازنہ کیا گیا تھا۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں