چار ملکی ویمنزفٹبال ٹورنامنٹ،پاکستان اور سعودی عرب کا میچ ایک ایک گول سے برابر

جمعه 20 جنوری 2023ء

سعودی عرب کے شہر خوبیر میں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا آخری میچ میزبان سعودی عرب کے خلاف کھیلا۔ پہلے ہاف کے انتیس ویں منٹ میں سعودی کھلاڑی ال بنداری مبارک نے گول کر کے سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلائی جو وقفےتک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے پیسنٹھ ویں منٹ میں قومی ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی کئی بار کوششیں کی گئیں لیکن بال کو جال میں پھینکنے میں دونوں ٹیمیں ناکام رہیں۔ پاکستان نے چار ملکی ایونٹ میں تین میچز کھیلے، ایک جیتا، ایک ہارا اور ایک برابر رہا۔ بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر سعودی عرب نے پہلی جبکہ پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟