کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چون رنز بنالئے

منگل 03 جنوری 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،جواب میں پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالئے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے بعد شان مسعود 20 رنز اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی اعجاز پٹیل کو ابرار احمد نے آئوٹ کر کے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے