کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن،نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ کے نقصان پر چار سو چالیس رنز بنا لئے

بدھ 28 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ،تیسرے دن کا کھیل ختم،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر چار سو چالیس رنز بنا کر پاکستان پر دو رنز کی برتری حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک سو پینسٹھ رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹام لیتھم نے ایک سو تیرہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن ایک سو پانچ رنز اور ایش اودھی ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود تھے پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے تین نعمان علی نے دو اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تیسرے دن کے کھیل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ناسازی طبیعت کے باعث شامل نہیں ہوئے جبکہ محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے کپتانی کے فرائض سرفراز احمد نے نبھائے واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز بنائے تھے ،پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے ایک سو اکسٹھ رنز جبکہ آغا سلمان نے ایک سو تین اور سرفراز احمد نے چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی تھی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی