ملتان ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو چھبیس رنز سے شکست دے دی

پیر 12 دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ،پاکستان کو چھبیس رنز سے شکست،انگلینڈکوتین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روزانگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ ۔ میزبان ٹیم پاکستان کے سعود شکیل اور فہیم اشرف نے جیت کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 198رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو فہیم اشرف دس رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ اسکے بعد کسی حد تک محمد نواز اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن سعود شکیل چورانوے اور محمد نواز پینتالیس رنز بنا کو آوٹ ہوگئے،پاکستانی سپنرابرار احمد نے برق رفتار 17 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے،جبکہ آغاسلمان بیس رنز بنا سکے، انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے دو دو جبکہ جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے مجموعی طور پر گیارہ بلے بازوں کا شکار کیا اور دوسری اننگز میں سترہ رنز بنائے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی