ملتان ٹیسٹ پہلے دن کا کھیل،انگلینڈ دو سو اکیاسی رنز بنا کر آوٹ،ابرار احمد کے سات شکار،پاکستان کے دو اکٹ پر ایک سو سات رنز

جمعه 09 دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن،انگلینڈ کی ٹیم دو سو اکیاسی رنز بنا کر آئوٹ،پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنا لئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لیکن پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو اکیاسی رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،انگلینڈ کی طرف بین ڈکٹ تریسٹھ،اولی پوپ ساٹھ اور مارک ووڈ چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سپنر ابرار احمد نے سات انگلش بلے بازوں کا شکار کیا،جبکہ زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ابتداٗ میں ہی امام الحق کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق چودہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کپتان بابر اعظم اور شکیل مسعود نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو ایک سو سات تک پہنچا دیا،پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو سات رنز بنائے تھے،بابر اعظم اکسٹھ اور شکیل مسعود بتیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف