راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن،بے جان وکٹ پر رنز کے انبار،عبداللہ شفیق،امام الحق اور بابر اعظم نے بھی سنچریاں جڑ دیں

هفته 03 دسمبر 2022ء

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز،بےجان وکٹ پر رنز کے انبار،سات سنچریاں بن گئیں انگلینڈ کے چھ سو ستاون کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر چار سو نناوے رجز جوڑ لئے،عبداللہ شفیق،امام الحق اور بابر اعظم نے بھی سنچریاں سکور کرلیں راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے دو ہندسوں کی اننگز تین ہندسوں میں تبدیل کیں، دوسوپچیس پرعبداللہ شفیق ایک سو چودہ، دوسو پینتالیس پر امام ایک سو اکیس رنز بنا کر پویلین لوٹے،کپتان بابراعظم نے بھی رنز کی پیاس بجھائی، وہ ایک سو اڑتیس رنز بنا کرآوٹ ہوئے، جیکس نے سنچری میکر عبد اللہ شفیق کے بعد بابراعظم کو بھی آوٹ کیا۔ اظہرعلی ستائیس،سعود شکیل پینتیس، رضوان انتیس، نسیم شاہ پندرہ رنزبنا کر آوٹ ہوئے، مہمان ٹیم کےویل جیکس نے تین،جیک لیک دو،اینڈرسن اور رابنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آغا سلمان دس اور زاہد محمود ایک رنز پر ناٹ تھےاورپاکستان کے چار سو ننانوے رنز کے باوجودایک سو اٹھاون رنز کا خسارہ باقی ہے۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان