آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

پیر 08 اپریل 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آرمی ہاؤس راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے افطار ڈنر، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر حکام کی شرکت، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کھلاڑیوں کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، تقریب کا انعقاد قومی کرکٹ ٹیم کی کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں فزیکل تربیت مکمل ہونے پر کیا گیا تھا، افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا، کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔